Saturday, May 4, 2024

دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں جلسہ کرونگا : طاہر القادری

دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں جلسہ کرونگا : طاہر القادری
November 13, 2016
ٹورنٹو (92نیوز)عوامی تحریک کے سربراہ کا جلد وطن واپسی کا اعلان۔  طاہر القادری کا کہنا ہے دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں جلسہ کروں گا ۔ تفصیلات کےمطابق عوامی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں نے ٹکٹ خرید لی ہے اور کسی بھی وقت ملک میں واپس آسکتا ہوں  ۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قصاص کبھی معاف نہیں کرینگے کیونکہ قرآن پاک میں قصاص لینے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں چودہ افراد کا قتل جبکہ نوے معصوموں کو شدید زخمی کیا گیا جس کا ہر صورت ان شریفوں سے حساب لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالمیوں سے لڑتے لڑتے مریں گے اور ان فرعونوں کے سامنے سرنڈر نہیں کریں  گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے توسط سے نواز شریف اور شہبازشریف تک پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہم انہیں معاف نہیں کرینگے ۔