Wednesday, April 24, 2024

عوامی لیگ تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کریگی

عوامی لیگ تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کریگی
October 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز)اسلام آباد ڈیڈ لاک کے معاملے میں بریک تھروہوگیا۔ تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں دوریاں ختم ہوگئیں۔ دونوں جماعتیں مل کر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کریں گی ، طاہرالقادری نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لئے عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد لاک پلان عمران خان اور طاہر القادری کوپھر ایک دوسرے کے قریب لے آیا،پہلے دھرنے سے شروع ہونے والی لڑائی اگلے دھرنے سے پہلے ہی ختم ہوگئی  پی ٹی آئی  کے لیے اچھی خبر یہ ہے ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ،اب پی ٹی آئی اکیلے اسلام آباد بند نہیں کرے گی بلکہ کپتان کو طاہر القادری اورعوامی تحریک کے کارکنوں کا ساتھ بھی میسر ہوگا ،سیاسی کزنز کو پھر سے قریب لانے میں کردار ادا کیا شیخ رشید نے ،جو کئی دنوں سے اس کام لے لیے متحرک تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے آج کپتان سے بنی گالہ میں تفصیلی ملاقات کی اور انہیں 2 نومبر کے احتجاج میں طاہر القادری کوشرکت کی دعوت دینے پر آمادہ کرلیا ، کپتان نے شیخ رشید کی خواہش پرساری رنجشیں بھول طاہر القادری سے ٹیلی پر رابطہ کیا اور انہیں اسلام آباد لاک ڈاون پلان میں شرکت کی دعوت دی،،بس کپتان کے ایک ہی ٹیلی فون نے طاہر القادری کو رام کرلیا،اب دونوں جماعتیں مل کر اسلام آباد کو بند کریں گی۔