Thursday, April 25, 2024

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے 338 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے 338 رنز کا ہدف دے دیا
October 2, 2016
شارجہ (92نیوز) دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 338 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کالی آندھی کو 338 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حدتک درست ثابت ہوا تاہم وہ خود صرف نو رنز بناکر چلتے بنے اور ان کے ساتھ ہی شرجیل خان 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے میدان سنبھال لیا اور ویسٹ انڈین باولرز کی خوب دھنائی کی ۔ بابر اعظم 123 ،شعیب ملک 90اور سرفرازاحمد نے ناٹ آوٹ 60سکور بناکر ویسٹ انڈیز کیلئے 338 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ۔