Wednesday, May 8, 2024

پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی، عمران خان کا الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی، عمران خان کا الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی پر عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ عدالت الیکشن کمیشن کا اقدام کالعدم قرار دے۔

چیرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے۔