Friday, March 29, 2024

پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی

پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ واضح ہے کہ آج 4 بجے والا الیکشن نہیں ہو سکتا، دوبارہ ووٹنگ کیلئے مناسب وقت ہونا چاہیے، وقت 24 گھنٹے ہو، 36 گھنٹے ہو یا 48 گھنٹے ہو۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا گورنر کو صوبہ چلانے کا اختیار دینا غیرآئینی ہوگا، ضمنی الیکشن تک صوبے کو چلنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پی ٹی آئی وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ ہماری 5 مخصوص نشتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، ہمارے کچھ ارکان حج پر گئے ہوئے ہیں۔

عدالت نے چودھری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کو ویڈیو لنک پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کسی کی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔