Friday, April 26, 2024

پارلیمنٹ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے فوج تعینات

پارلیمنٹ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے فوج تعینات
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پارلیمنٹ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے فوج تعینات کر دی گئی۔ ایف سی کے تازہ دم دستے ریڈ زون پہنچ گئے۔

پولیس کی ڈی چوک خالی کرانے کے لئے وقفے وقفے سے شیلنگ جاری رہی۔ تحریک انصاف کے کارکن بار بار پیچھے ہٹنے کے بعد دوبارہ ڈی چوک پہنچتے رہے۔ مظاہرین نے کنٹینر ہٹا دئیے اور ڈی چوک پر براجمان ہو گئے۔ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے اضافی پولیس فورس بھی بلائی گئی ۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام داخلی و خارجی انٹری پوائنٹس سے نفری ریڈ زون میں بلائی۔ گولڑہ، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت جگہ جگہ میدان جنگ دیکھنے میں آیا۔ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ پلوں سے گر کر دو کارکن جاں بحق بھی ہوئے۔