Wednesday, April 24, 2024

پارلیمنٹ پر اس وقت بدترین دور، ملک جمہوریت سے دور ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

پارلیمنٹ پر اس وقت بدترین دور، ملک جمہوریت سے دور ہو رہا ہے، بلاول بھٹو
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پارلیمنٹ پر اس وقت بدترین دور ہے، آج ملک جمہوریت سے دور ہو رہا ہے۔

جمعرات کے روز لاہور بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر ملک میں جمہوریت ممکن نہیں، قانون کی بالادستی نہ ہو تو ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔

بلاول بھٹو بولے کہ ان کی والدہ اور والد پر بے بنیاد مقدمے بنائے گئے، وقت آگیا ہے عدلیہ اپنے آپ کو آمروں کے غلط فیصلوں سے آزاد کرے۔