Friday, March 29, 2024

پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو
March 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 ملاقات میں اختر مینگل، مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، خورشید شاہ وفد میں شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق سے مذاکرات ہوئے۔

قبل ازیں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا۔ عوام کو 4 سال فضول باتیں سنائی گئیں۔ ان کے دماغ کا اوپر والا خانہ خالی ہے۔ یہ واضح کر دوں کہ اب عوام عمران نیازی کو نہیں چھوڑے گی۔ اتحادی بھی کہتے ہیں وہ عوام کو کیا جواب دیں گے۔