Friday, March 29, 2024

پارلیمنٹ حملہ کیس، ملزمان کے وکلا نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی

پارلیمنٹ حملہ کیس، ملزمان کے وکلا نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزمان کے وکلا نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

سانسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزرا اسدعمر، شفقت محمود، جہانگیرترین اور سینیٹر اعجاز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے آغاز پر ملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔ حاضری کے بعد ملزمان کو جانے کی اجازت دی گئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھتے ہوئے ملزمان کی مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ جہانگیر ترین نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے جہانگیرترین کی حاضری سے استثنیٰ سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 مارچ کو سنایا جائے گا۔

شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف نے ہمیں دبانے کیلئے مقدمہ درج کیا تھا۔ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ عدالت نے جب بھی طلب کیا ہم حاضر ہوئے۔

جہانگیر ترین نے صحافی کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں پیش ہونے آیا تھا۔ اب واپس جارہا ہوں۔