Saturday, May 4, 2024

پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے، کنگ چارلس سوم

پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے، کنگ چارلس سوم
September 12, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - کنگ چارلس سوم نے کہا پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے۔

کنگ چارلس سوم نے برطانیہ کا بادشاہ بننے کے بعد پارلیمنٹ سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا زندہ اور سانس لینے کا آلہ ہے، تعزیت کے خطوط کے لئے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ نے بہت ہی چھوٹی عمر میں اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالی، آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

کنگ چارلس سوم ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے آغاز کیلئے ایڈیمبرا روانہ ہوگئے۔