Thursday, March 28, 2024

پارلیمنٹ بحث کے بعد عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانے سے متعلق فیصلہ کرے گی، رانا ثنا

پارلیمنٹ بحث کے بعد عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانے سے متعلق فیصلہ کرے گی، رانا ثنا
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پارلیمنٹ بحث کے بعد عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں سب کو آن بورڈ لے کر چلنا پڑتا ہے، امید ہے بحث کے بعد پارلیمان آرٹیکل چھ کا فیصلہ کرے گی اور یہ انجام کو پہنچے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا 25 مئی کو جتھہ لے کر اسلام آباد پر حملے پر بھی مقدمہ اور گرفتاری ہونی چاہیے۔