Saturday, April 27, 2024

پارلیمانی پارٹی اجلاس، وزیراعظم اور وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ

پارلیمانی پارٹی اجلاس، وزیراعظم اور وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک میں سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پرویز خٹک کی عمران خان پر براہ راست تنقید کی، کہا آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، خیبر پختونخوا گیس اور بجلی پیدا کرتا ہے لیکن اسے ملتی نہیں، یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی باتوں پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے، کہا جائیداد بنانے یا کاروبار کیلئے حکومت نہیں کررہا، آپ بلیک میل کرتے رہے تو اپوزیشن کو حکومت بنانے کی دعوت دے دیں گے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیر خزانہ شوکت ترین سے بھی تلخ کلامی ہوئی۔ پرویز خٹک غصے میں اٹھ کر چلے گئے۔

اجلاس میں موجود ارکان نے سخت سوالات کیے، ق لیگ کے ارکان اجلاس میں نہ پہنچے، قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید پُراُمید ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اچھی گفتگو ہوئی، اجلاس میں ارکان نے گیس سے متعلق سوالات کئے، تاہم شرکا کے سوالات پر مطمئن کرنے میں کامیاب رہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکدم نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ بڑھائی جائیں گی۔