Friday, May 3, 2024

پارلیمان اگر نیب قانون کو ختم کر دے تو سپریم کورٹ کیا کر سکے گی؟ جسٹس منصور علی شاہ کا استفسار

پارلیمان اگر نیب قانون کو ختم کر دے تو سپریم کورٹ کیا کر سکے گی؟ جسٹس منصور علی شاہ کا استفسار
October 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پارلیمان اگر نیب قانون کو ختم کر دے تو سپریم کورٹ کیا کر سکے گی؟

نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کیا عدالت نے کبھی کسی ختم کیے گئے قانون کو بحال کرنے کا حکم دیا؟ جس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا سپریم کورٹ 1990 میں واپس لیا گیا قانون بحال کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے نیب قانون کو مضبوط کرنے کے بجائے ترامیم سے غیرموثر کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا نیب ترامیم پر عمران خان اسمبلی میں بھی سوالات اٹھا سکتے تھے۔ وہ حلقے کے عوام کی مرضی کے بغیر اسمبلی کیسے اور کیوں چھوڑ آئے؟

نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی ر دی گئی۔