Saturday, April 20, 2024

کشمیر کمیٹی  نے بھارتی وزیرخارجہ کے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بیان کو یکسرمسترد کردیا

کشمیر کمیٹی  نے بھارتی وزیرخارجہ کے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بیان کو یکسرمسترد کردیا
September 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کشمیر کمیٹی  نے بھارتی وزیرخارجہ کے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بیان کو یکسرمسترد کردیا مولانا فضل الرحمان  کہتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو اکیلا کرنے کی ہوائی باتیں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کشمیر پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوا۔وزیر اعظم کی جانب سے مخلتف ممالک بھیجے جانے والے مندوب نے شرکت کی۔ کمیٹی  نے بھارتی وزیرخارجہ کے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بیان کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان  نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 80 روز ہو گئے جس سے وہاں کی عوام کے کرب کا اندازہ بھی مشکل ہے۔ کشمیر میں ادویات اور اشیاء خوردونوش کا قحط پڑ چکا ہے۔اقوام متحدہ کشمیری زخمیوں کے لیے اقدامات کرے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مزید کہا کہ بھارت کی واٹر ٹریٹی معاہدہ کو ختم کرنے کی دھمکی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ معاہدہ کسی متبادل معاہدے کے  بعد ہی منسوخ ہو سکتی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو اکیلا کرنے کی ہوائی باتیں ہیں۔ پاکستان تنہا ہوتا تو دنیا کے دس ممالک کے لوگ وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہ کرتے۔کمیٹی اجلاس میں آل پارٹی کانفرنس بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔جس میں آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور حریت کانفرنس پاکستان کے رہنماوں کو دعوت دی جائے گی۔27 اکتوبر کو ہمیشہ کی طرح پاکستان بھرمیں یوم سیاہ بھی منایا جائے گا۔