Friday, March 29, 2024

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی دو دن ڈیڈلائن باقی

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی دو دن ڈیڈلائن باقی
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن میں صرف دو دن باقی رہ گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف، رضا ربانی، اسحاق ڈار، فضل الرحمان، شاہ محمود نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں جبکہ  تفصیلات نہ دینے والے آٹھ سو سے زائد ارکان کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے ارکان میں چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں ۔