Saturday, May 4, 2024

پارک لین ریفرنسز میں آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

پارک لین ریفرنسز میں آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور ہو گئی۔

پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنسز کی سماعتیں کی۔ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپر ، نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک کے دیگر کیسز میں مصروف ہونے کے باعث سماعت 28 اپریل تک ملتوی ہوئی۔