Wednesday, April 24, 2024

پیرس فیشن ویک پوری آب وتاب کے ساتھ جاری

پیرس فیشن ویک پوری آب وتاب کے ساتھ جاری
October 2, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس فیشن ویک پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ آسٹریا اور برطانیہ کے ڈیزائنر جوڑے کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش۔ ماڈلز کے ریمپ پر جلوے۔ شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں فیشن ویک تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ ماڈلز نے آسٹریا اور برطانیہ کے ڈیزائنر جوڑے کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ حاضرین نے ان انوکھے ملبوسات میں گہری دلچسپی دکھائی اور خوب داد بھی دی۔ پالکی نما ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ موسم بہار کے پہناوے بھی حاضرین کے دلوں کو بھا گئے۔ خوبصورت ماڈلز نے اسکرٹس کے ساتھ جیکٹس کی بھی نمائش کی۔