Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والےحیدرعلی کا گوجرانوالا میں شاندار استقبال

پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والےحیدرعلی کا گوجرانوالا میں شاندار استقبال
October 8, 2016
گوجرانوالا (92نیوز)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نےپیرا لمپکس میں لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ۔بیٹے کی شاندار کارکردگی پر والدین  خوشی سے نہال ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ  کے رہا ئشی حیدر علی نے برازیل میں پیرالمپکس دو ہزار سولہ میں پا کستان کی نمائندگی کر تے ہو ئے لا نگ جمپ میں کانسی کا میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔  حیدر علی  نے  نائنٹی ٹو نیو ز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کا میا بی والدین اور قوم کی دعا ؤ ں کا ثمر ہے۔ برازیل میں ہو نیوالی  پیرالمپکس میں 160 ممالک کے کھلا ڑیوں نے حصہ لیاپاکستان سے حیدر علی واحد کھلا ڑی تھے جنہوں نے کو الیفا ئی کیا تھا اور لا نگ جمپ کے مقا بلے میں کا میا بی حاصل کر کے براؤن میڈل اپنے نام کیا۔ بیٹے کی شاندار کامیابی پر حیدر علی کے والدین اور رشتے داروں کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔