اوٹاوا (92 نیوز) - پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے چہرے پر فالج کا حملہ ہوا۔ چہرے پر فالج کے حملے کے باعث جسٹن بیبر کا طے شدہ کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ ان کی ایک آنکھ نہیں جھپک رہی ہے۔ چہرے کے ایک طرف سے مسکرا بھی نہیں سکتے۔ جسٹن کے ورلڈ ٹور کے تین شوز کو اس ہفتے کے شروع میں ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
کینیڈین گلوکار نے تین منٹ کی ویڈیو میں اپنے چہرے کا دائیں جانب دکھایا۔