Friday, May 3, 2024

پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار پر دستاویزی فلم تیار کرلی

پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار پر دستاویزی فلم تیار کرلی
November 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار پر دستاویزی فلم تیار کرلی۔ آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ میں نئے شواہد پیش کیے جائیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ شریف فیملی کے فرار کی کوئی راہ باقی نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار پر تیار کی گئی دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ آئندہ سماعت پر نئے شواہد سپریم کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر جمع شدہ شواہد پر پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ نئے شواہد سے تحریک انصاف کا مقدمہ کئی گنا زیادہ مضبوط ہو گیا۔ شریف خاندان کیلئے فرار کی کوئی راہ باقی نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان نے ترک صدر سے ملاقات کیلئے شاہ محمودقریشی کو بھی ٹاسک دیدیا ہے ۔ شاہ محمودقریشی ترک سفییر سے صدر طیب اردوان سے ملاقات کیلئے علیحدہ وقت مانگیں گے۔پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریگی۔اجلاس میں سانحہ خضدار کے شہداء کے درجات کی  بلندی  کے لئے دعا کی اورحکومت کی نااہلی اور عدم توجہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔