Thursday, March 28, 2024

پاناما لیکس پر فیصلہ سڑکوں پر نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے : مولانا فضل الرحمان

پاناما لیکس پر فیصلہ سڑکوں پر نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے : مولانا فضل الرحمان
October 16, 2016
کوئٹہ (92نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان  کاکہنا ہے کہ  پاناما کے مصنوعی ہنگامے سے وزیر اعظم کو دفاعی پوزیشن میں لانے کی  ناکام کوشش کی گئی ۔فیصلے سٹرکوں پرنہیں ہوتے  سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پانا مہ مصنوعی ہنگا مے سے وزیر اعظم کو دفاعی پوزیشن میں لانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے معاملہ عدالت میں ہے فیصلہ بھی عدالت میں ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن عمران کو آڑھے ہاتھوں لیا کہنے لگے سی پیک جسیے منصوبوں کے لئے چینی صدر پاکستان آرہے تھے تب کنٹینروں پر رقص کیا جارہا تھا اب پھر اسلام بند کرنا آسان کا م نہیں یہ محظ ایک لفظ ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں افغان مہاجرین کی واپسی پر حکومت کو دانشنمدانہ سوچ کا مظاہر ہ کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلئہ کشمیر پر بھارت اقوام میں عالم میں تنہا رہے گی۔