Sunday, April 28, 2024

پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
November 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں آج پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی، عدالتی حکم پر عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے تو دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے سلمان اسلم بٹ کی جگہ اکرم شیخ ایڈووکیٹ پیش ہونگےْ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس کی سربرائی میں پانچ رکنی لارجر بینچ پانامہ لیکس سے متعلق آج تین درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمٰی کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب  سے پانامہ لیکس سے متعلق دستاویزات جمع کرا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے دستاویزی ثبوت686 صفحات پر مشتمل ہیں اضافی دستاویزات میں بینک کھاتوں کی تفصیلات اوردستاویزات میں شریف خاندان کے قرض معافی کے شواہد بھی شامل ہیں جبکہ شیخ رشید نے 600 صحفات پر مشتمل دستایزات جمع کرائی ہیں دوسری جانب وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے وکیل تبدیلی کی درخواست بھی  عدالت میں جمع کرائی گئی ہے مریم نواز،حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ وکیل ہونگےاس سے قبل سلمان اسلم بٹ لارجر بینچ کے روبرو وکیل کے طور پر پیش ہوئے تھےاب سلمان اسلم بٹ وزیر اعظم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے وکیل ہونگے۔ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے گزشتہ تاریخ سماعت پر تمام فریقین کو پانامہ معاملے سے متعلق دستایزات پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ابتک پی ٹی آئی اور شیخ رشید کی جانب سے ہی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔