Wednesday, May 1, 2024

 پام پور : بھارتی سورموں کو دو  حملہ آوروں نے حواس باختہ کر دیا، عمارت تاحال کلیئر نہ ہوسکی

 پام پور : بھارتی سورموں کو دو  حملہ آوروں نے حواس باختہ کر دیا، عمارت تاحال کلیئر نہ ہوسکی
October 12, 2016
سرینگر(92نیوز)بھارتی فوج کے تمام حربے ناکام ہو گئےدو حملہ آوروں نےبھارتی سکیورٹی فورسز کو حواس باختہ کر دیا  پام پور حملے کے تیسرے روز بھی عمارت کلیئر نہ ہو سکی  بھارتی میڈیا کے مطابق سخت مزاحمت کا سامنا ہے آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق پامپور میں مسلح افراد نے بھارتی فورسز  کو تگنی کا ناچ نچا دیا پیرکی صبح چھ بجے سے  اب تک بھارتی فوج   عمارت خالی کرانے میں ناکام  ہےبھارتی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی  رات ایک بجے کے قریب  عمارت پر پوری قوت سے حملہ کیا جس سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا لیکن  فوج پھر بھی عمارت میں داخل نہ ہوسکی۔ میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز مسلح افراد کو  عمارت سے نکالنے کیلئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے حملہ آوروں کی تعداد دو ہے جو عمارت کی بالائی منزل میں موجود ہیں اور بھارتی فورسز کی حکمت عملی کو ناکام بنا رہے ہیں۔ فروری میں اسی عمارت میں بھارتی فورسز اور مسلح افراد  میں جھڑپ  سے  تین بھارتی کمانڈوز مارے گئے تھے۔