Sunday, May 19, 2024

پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے فخر کا دن’’یوم تکبیر‘‘ آج منایا جا رہا ہے

پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے فخر کا دن’’یوم تکبیر‘‘ آج منایا جا رہا ہے
May 28, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - یوم تکبیر، پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے فخر کا دن، پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر دنیا میں ابھرا، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔

انیس سو اٹھانوے میں آج ہی کے دن چاغی کے پہاڑوں پر ایٹمی دھماکے کیے گئے، پاکستان نے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔

پاکستان ایٹمی دھماکے کرکے مسلم دنیا کی پہلی جوہری طاقت بنا، جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت نے پاکستان کی قومی سلامتی کو یقینی بنایا، خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام بھی پیدا کیا۔