Friday, March 29, 2024

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 13 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 110 امدادی طیارے پہنچ چکے، دفترِخارجہ

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 13 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 110 امدادی طیارے پہنچ چکے، دفترِخارجہ
September 16, 2022 ویب ڈیسک

- پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دوست ممالک پیش پیش ہیں، ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 13 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 110 امدادی طیارے پہنچ چکے۔

متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے۔ امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 امدادی طیارے سکھر، کراچی اور راولپنڈی بھیجے۔

ترکیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 13 طیارے کراچی، راولپنڈی بھیجے۔ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔