Sunday, September 8, 2024

پاکستانی شارٹ فلم ”شعور“ ہالی وڈ فلم فیسٹیول سٹالن کیلئے نامزد

پاکستانی شارٹ فلم ”شعور“ ہالی وڈ فلم فیسٹیول سٹالن کیلئے نامزد
January 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لڑکیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ”شعور“ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ پروڈیوسر اداکار صاحب احمد کی فلم ’’شعور‘‘ ہالی وڈ فلم فیسٹیول سٹالن کے لیے نامزد ہوگئی۔

ایوارڈ تقریب اگست میں امریکا میں ہوگی اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کی 120 ممالک میں بننے والی ایک ہزار سے زائد فلموں نے حصہ لیا، جس میں پاکستانی فلم شعور کی نامزدگی ہوئی ہے۔

اس فلم میں پاکستان میں لڑکیوں بالخصوص دیہی بچیوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ پروڈیوسر صاحب احمد نے مختصر بجٹ میں نہ صرف فلم پروڈیوس کی بلکہ اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فلم کی رائٹر افیشن اکرم جبکہ پروڈیوسر چودھری فیاض حسن کمبوہ جبکہ کاسٹ میں سوانا راجپوت، اجمل دیوان، ردا عاصم اور صاحب احمد ہیں۔

’شعور‘ میں حلیمہ یوسف نے آواز کا جادو جگاہا ہے۔ فلم لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں اگست میں ایوارڈ کے لیے پیش کی جائے گی۔