Saturday, May 18, 2024

پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم

پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیراعظم
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آج سانحہ اے پی ایس کےشہدا سےعقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹ کیا کہ  برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا ۔ سولہ دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹھ برس گذرنے کے باوجود ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے۔ سانحہ کے شہدا نے پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے۔ سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم اور کمسن بچوں کو حملہ کرکے شہید کر دیا۔ 16 دسمبر کا دن اے پی ایس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔