Thursday, April 25, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
May 13, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عامر خان نے کیریئر میں 40 فائٹس لڑیں، 21 فائٹس میں حریف باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔

عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پیغام میں کیا، اسٹار باکسر نے کیرئیر میں 40 فائٹس لڑیں، 34 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹار باکسر عامر خان نے 40 فائٹس میں 21 بار حریف باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔ عامر خان نے کیرئیر میں دو بار ورلڈ ٹائٹل کا بھی جیتا۔ عامر خان نے 2004 میں اولمپکس میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ باکسر عامر خان کو کیرئیر کی آخری فائٹ میں کیل بروک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا 27 سالہ کیرئیر شاندار رہا، اسپورٹ کرنے پر فینز اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔