Sunday, September 8, 2024

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کرنے کے تمام دستاویزات مکمل

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کرنے کے تمام دستاویزات مکمل
January 6, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کرنے کے لیے تمام دستاویزات مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاش بامنگ کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال کی مارچری سے  پولیس افسران اور امریکی سفارتی عملے کی موجودگی میں راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل کی گئی۔ وجیہہ سواتی کے بھائی احمد اور پاکستانی نژاد امریکی خاتون مقتولہ کی بہن عامرہ کو بھی ملتان سے بلایا گیا تھا۔

 لاش کی بامنگ پراسس کیلئے 60 ہزار روپے کی رقم بھی جمع کرائی گئی ۔ بامنگ کا عمل مکمل ہونے پر وجیہہ سواتی کی لاش اس کے بہن بھائی آج رات غیر ملکی ائرلائن کی پرواز کے ذریعےامریکا لے کر جائینگے۔

ورثا نے امریکہ میں تدفین کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے لاش منتقلی کے لیے این او سی بھی جاری کر دیا۔

وجیہہ سواتی کی لاش 12 روز تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال سرد خانے میں موجود رہی ۔ مرکزی ملزم مقتولہ کا سابق شوہر رضوان حبیب اور دیگر پانچ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔