Friday, April 19, 2024

پاکستانی معیشت سست روی کا شکار ہونے والی ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک

پاکستانی معیشت سست روی کا شکار ہونے والی ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک
September 21, 2022 ویب ڈیسک

منیلا (92 نیوز) - ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت سست روی کا شکار ہونے والی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سیلاب، بیرونی ادائیگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0 فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ درآمد میں کمی کے باعث صنعتی شعبے کی پیداواری گروتھ میں کمی ہوسکتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال افراط زر میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 18 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل سیلاب کی صورتحال، مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔