Friday, April 19, 2024

پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ کا موقع نہیں ملتا، ریسلر انعام بٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ کا موقع نہیں ملتا، ریسلر انعام بٹ
August 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ کا موقع نہیں ملتا۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ نے شکوہ  کیا کہ پھر بھی کوشش ہوتی ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ سہولیات اور بجٹ بڑھانے سے کئی گنا بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کو سہولیات بہت کم ملتی ہیں۔ دیگر ممالک کا بجٹ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر 2010 سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ اپنا میڈل سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران شہید پاک فوج کے جوانوں کے نام کرتا ہوں۔