Wednesday, September 18, 2024

پاکستانی کھلاڑی اٹیکنگ ذہنیت کیساتھ میدان میں اتریں، عمران خان کا پیغام

پاکستانی کھلاڑی اٹیکنگ ذہنیت کیساتھ میدان میں اتریں، عمران خان کا پیغام
November 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - 1992 ورلڈ کپ کے کپتان عمران خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اٹیکنگ ذہنیت کے ساتھ میدان میں اتریں، پوری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعا گُو ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج میرا وہی پیغام ہے جو میں نے 92 کے فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا، اس دن کو انجوائے کریں، ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع شاذ ونادر ہی ملتا ہے، رسک لے کر اور مخالف ٹیم کی غلطیوں کو کیش کر کے آپ جیت سکتے ہیں۔