Friday, April 26, 2024

پاکستانی کم سن کوہ پیما آمنہ حنیف نے ایران میں دوچل پیک سر کر لی

پاکستانی کم سن کوہ پیما آمنہ حنیف نے ایران میں دوچل پیک سر کر لی
March 24, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - پاکستانی کم سن کوہ پیما آمنہ حنیف نے ایران میں دوچل پیک سر کر لی۔ اپنے والد محمد حنیف کے ہمراہ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

دوچل چوٹی ایران کے شہر تہران میں واقع ہے جہاں ایکو ٹورزم کی جانب سے انٹرنینشل وومن مہم جوئی کا اہتمام کیا گیا۔ ماؤنٹین ایکسپڈیشن مقابلے میں 9 سے زائد اسلامی ممالک کی کم عمر خواتین کوہ پیماوں نے حصہ لیا۔ پاکستانی کوہ پیما آمنہ حنیف نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

آمنہ حنیف کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ضلع گانچھے ہوشے سے ہے۔ وہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کی پوتی ہیں۔ کم سن آمنہ پاکستان میں بھی کئی پہاڑی چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔