Sunday, September 8, 2024

پاکستانی باکسر مظفر خان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر مظفر خان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی
January 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی باکسر مظفر خان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔ 

لیاقت جمازیم اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا، پہلے چار رائونڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا۔ پانچویں رائونڈ میں فیصلہ کن مکا رسید کرتے ہوئے افغانستان کے احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شائقین بھی باکسنگ مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

پاکستانی باکسر مظفر خان نے 92 نیوز سے گفتگو میں افغانی مداحوں کا شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ بھی ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی باکسر جلد عالمی باکسنگ کی رینکنگ میں شامل ہوجائیں گے۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) احسان الحق نے کہا کہ کہا، پاکستان باکسنگ لیگ ملک میں کھیل کو فروغ دے گی۔

پاکستان میں پہلی بار ڈبلیو بی سی کے زیر اہتمام اربیئن سی ٹائٹل کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔