Thursday, April 18, 2024

پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں قومی ریکارڈ بنا دیا

پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں قومی ریکارڈ بنا دیا
August 11, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس میں قومی ریکارڈ بنا دیا۔

 شجر عباس  نے اسلامک گیمز کی 200میٹر کی ہیٹس میں 20.68 سیکنڈز میں طے کر کے نیا قومی ریکارڈ بنانے  کے ساتھ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ شجر عباس نے  دو سو میٹر  کا فاصلہ 20.68 سیکنڈز میں طے کیا ۔ اس سے قبل  لیاقت علی  نے   2015 کے نیشنل گیمز میں  دو سو میٹر کا فاصلہ 20.7 سیکنڈز میں طے  کیا تھا۔