Friday, April 26, 2024

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے گینز بُک میں ایک اور ریکارڈ درج کرا لیا

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے گینز بُک میں ایک اور ریکارڈ درج کرا لیا
March 4, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نےگینز بک میں ایک اور ریکارڈ درج کرا لیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 80 جمپنگ جیکس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ مصر کے محمود محمد ایوب کا تھا جس نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 72 جمپنگ جیکس لگائے تھے۔

عرفان محسود اب تک دنیا کے مشکل گینیزورلڈز ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، پاکستانی ایتھلیٹ نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 45 واں ریکارڈ درج کروایا ہے۔ عرفان محسود بھارت، امریکا، برطانیہ، فلپائن، عراق، مصر، فرانس کے مختلف ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔