پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کیریئر سے کھیلے جانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (92 نیوز) - پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کیریئر سے کھیلنے جانے کا الزام عائد کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیریئر کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔ اگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہے تو اس سے آگاہ کیا جائے اور سزا بھی دی جائے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔
قومی کرکٹر بولے کہ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا۔ معلوم نہیں کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا۔