پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے امریکا میں ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا

نیو جرسی (92 نیوز) - پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے امریکا میں ڈسٹرکٹ جج کامنصب سنبھال لیا۔
زاہد قریشی امریکا کی تاریخ میں وفاقی جج بننے والے پہلے مسلمان امریکی ہیں۔ صدر بائیڈن نے گزشتہ سال زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی کی تھی۔
زاہد قریشی کی تقرری کی منظوری ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے دی۔ زاہد قریشی نیو جرسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں خدمات سرانجام دیں گے۔