Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس پر گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس پر گریمی ایوارڈ جیت لیا
April 4, 2022 ویب ڈیسک

لاس ویگاس (92 نیوز) - پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس پر گریمی ایوارڈ جیت لیا۔

موسیقی کے گریمی ایوارڈ کا اعلان لاس ویگاس میں ہوا، پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے 'محبت'  کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا۔

موسیقی کے گریمی ایوارڈ کا اعلان لاس ویگاس میں ہوا جس میں جان بتستے کے البم، وی آر کو سال کی بہترین البم قراردیا گیا جبکہ سلک سونک کے گانے لیوودی ڈور اوپن سال کا بہترین ریکارڈ قرار پایا۔

گریمی ایوارڈ کی تقریب میں اولیویا روڈریگو بہترین نئی فنکار قرار پائیں۔ بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ لیوو دی ڈور اوپن پر سلک سونک کو دیا گیا۔

بیسٹ ڈیوپرفارمنس کیلئے نغمے کس می مورڈوجا کیٹ کوملا،، کائن ویسٹ کے نغمے جیل کو بیسٹ ریپ سانگ کا ایوارڈ ملا۔ جازمیوزک میں سولیوان کی ہاکس ٹیلز بیسٹ آر اینڈ بلیو البم قرارپائی۔

اولیویاروڈریگوکو ساور پر بیسٹ پاپ ووکل اورڈرائیورز لائسنس پربیسٹ پاپ سولوکے ایوارڈ ملے۔ ٹونی بینیٹ اور لیڈی گاگا کے لوو فار سیل کو بہترین ٹریڈیشنل پاپ ووکل کاایوارڈ ملا۔ بیسٹ میوزک فلم کا ایوارڈ سمر آف سول پر دیا گیا۔