Sunday, September 8, 2024

پاکستانی گلوکار سجاد علی 53 برس کے ہوگئے

پاکستانی گلوکار سجاد علی 53 برس کے ہوگئے
August 24, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اپنی سُریلی آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار سجاد علی 53 برس کے ہوگئے۔

جو گایا کمال گایا، پاپ ہو یا کلاسیکل سننے والوں کے من کو چھو گیا۔ سُروں کے پکے سجاد علی نے فنی کرئیر کے آغاز میں کلاسیکل گیت گائےمگر اصل شہرت نوے کی دیہائی میں گانے بے بیا سے ملی جس نے سجاد علیکو شہرت
کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

چیف صاحب، لاری اڈا، سنڈریلا، تیری یاد ستاندی، ساحل پر کھڑے، پانی پر چل رہی ہے، تم ناراض ہو، سمیت ایک سے بڑھ ایک سے بڑھ کر ایک گیت سننے والوں کے کانوں میں آج بھی رس گھولتے ہیں۔

صرف گلوکاری ہی اداکاری کے میدان میں بھی سجاد علی خاصے کامیاب رہے، بطور ہدایت کار و اداکار فلم ایک اور لو اسٹوری میں اداکارہ نرما کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا اور کامیابی نے انکے قدم چومے۔

تین دیہائیوں سے فن گلوکاری سے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن والے سجاد علی اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی راج کررہے ہیں۔