Friday, April 19, 2024

پاکستانی باکسرز آصف ہزارہ نے ایشین، عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسرز آصف ہزارہ نے ایشین، عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت لیا
March 27, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - پاکستانی باکسرز آصف ہزارہ نے ایشین ٹائٹل اور عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے باکسر ز کا اعزاز، آصف ہزارہ نے ایشین باکسنگ، عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔

دبئی میں ہونے والی فائٹ میں آصف ہزارہ نے انڈونیشی باکسر ایست الومان کو ہرا کر ایشین ٹائٹل جیتا۔ آصف کا حریف باکسر کے ساتھ دس راؤنڈ تک مقابلہ ہوا جس میں سے قومی باکسر نے 9 راؤنڈ جیتے۔

مڈل ایسٹ ٹائٹل میں عثمان وزیر نے پہلے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں انڈونیشی باکسر کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی۔

باکسر آصف ہزارہ اور عثمان وزیر نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے کہا محنت کی تھی اللہ نے کامیابی دی۔

آصف ہزارہ نے گزشتہ برس دسمبر میں دبئی میں ہی ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔