Friday, April 19, 2024

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ساؤتھ ایشین ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ساؤتھ ایشین ٹائٹل اپنے نام کرلیا
June 12, 2022 ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) - پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ساؤتھ ایشین ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

گلگت میں ہونے والے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیز کا مقابلہ انڈوینیشا کے باکسر سے ہوا، حریف کھلاڑی کے ان فٹ ہونے پر عثمان وزیر فاتح قرار پائے۔ پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے بھی کامیابی حاصل کی۔

ملائیشیاء کے ڈائینولئل نے کامیابی حاصل کر لی، نائجیریا کے ابولا نے پاکستان کے سکندر عباسی کو ہرا دیا۔ پاکستان کے شفیع اللہ نے انڈونیشین ہریف کو زیر کر لیا۔ فلپائن کے ایڈور ٹورس کو پاکستان کے حبیب الرحمان نے ہرادیا۔

ایونٹ میں آج بھی دس ممالک کے باکسرز ان ایکشن ہوں گے، ان ممالک میں ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، یو اے ای، کمرون، نائجیریا، کوریا اور افغانستان کے باکسرز شامل ہیں۔