Thursday, April 25, 2024

پاکستان، یورپی یونین کا 5 سال بعد انسدادِ دہشتگردی مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان، یورپی یونین کا 5 سال بعد انسدادِ دہشتگردی مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ
November 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور یورپی یونین نے پانچ سال بعد انسدادِ دہشتگردی مذاکرات شروع کرنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے دوطرفہ مذاکرات آئندہ سال اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی اور انضمام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان اور یورپی یونین دہشتگردی، جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے پر مل کر کام کریں گے۔ یورپی یونین نے اہل، قابل پاکستانیوں کیلئے ٹیلنٹ پارٹنرشپ شروع کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان، یورپین یونین مائیگریشن اور موبلٹی مذاکرات کا بھی اجراء کر دیا گیا، جس کے تحت ری ایڈمیشن ایگریمنٹ کے عملی نفاذ کے ذریعے نقل مکانی کے انتظام و انصرام کو یقینی بنایا جائے گا۔

یورپ کو نقل مکانی کے لیے قانونی طریقوں پر عملدرآمد، غیر قانونی نقل مکانی، انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ شامل۔ غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی، قبولیت اور انضمام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین انسداد دہشتگردی مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق 2018 کے اوائل میں ہوا تھا۔