Friday, April 19, 2024

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو دھچکا، باؤلر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو دھچکا، باؤلر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
March 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

حارث رؤف ٹیم سے الگ ہو کر قرنطینہ میں چلے گئے۔ پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کو ٹیم سے  الگ کر کے آئسولیٹ کر دیا گیا۔ وہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے پر دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔

 ادھر پریکٹس سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی گیند اظہر علی کو لگ گئی۔ اظہر علی پچ پر ہی گر گئے۔ چوبیس گھنٹے آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔