Friday, May 17, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
March 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز آج مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام چار بجے ہوگا۔

اجلاس میں دہشت گردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی۔ پارلیمنٹ میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث کی جائے گی۔

خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات ہوگی۔ افواج پاکستان اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت میں قرارداد منظور کی جائے گی۔