Sunday, September 8, 2024

پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
January 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

کراچی میں دراز کے ہیڈ آفس میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دراز کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور دراز کی ایم ڈی احسان سایہ نے معاہدے پردستخط کئے، جس کے تحت دراز پی ایس ایل کے تمام میچ لائیو دیکھائے گا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن گیا ہے۔ اس معاہدے سے شہری موبائل فونز پر میچ دیکھ سکیں گے۔ یہ بھی بتایا کہ کوویڈ کے حوالے سے جتنی تیاری کی جاسکتی ہے سب کرلی ہے۔ کورونا کے کیسز زیادہ ہوئے تو سات روز کا وقفہ دیں گے۔

دراز کے ایم ڈی احسان سایہ نے کہا کہ اس معاہدے پر بہت خوشی ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی لائیو اسٹریمنگ دی تھی۔ اب پی ایس ایل کی بھی لائیو اسٹریمنگ دے رہے ہیں۔

دراز کا کہنا تھا کہ اب ان کے صارفین شاپنگ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔