Friday, March 29, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون، پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیون، پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں ایک اور سپر مقابلہ ہوا۔ گروپ اسٹیجز کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

زلمی کے مقررہ اوورز میں ایک سو اٹھاون رنز بنے۔ لاہور قلندرز بھی اتنا ہی اسکور کر سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں بائیس رنز بنا کر میچ ٹائی کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سپر آور میں لاہور قلندرز نے صرف چھ رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو میدان میں اتارا ۔ پشاور زلمی نے چھ رنز کا ہدف دو گیندوں پر ہی حاصل کر لیا۔

پہلا کوالیفائر تئیس فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ پشاور زلمی کی ٹیم پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کرے گی۔