Thursday, September 29, 2022

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
February 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسلام آباد کی ٹیم شکست  کے باوجود   بہتر رن پر  ریٹ پلے آف میں  پہنچ  گئی ۔ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ ملتان سلطانز نے  106 رنز کا ہدف باسانی  ، چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کے  کپتان  محمد رضوان نے  51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور  18 ویں اوور میں  چھکا مار کر  میچ جتوا دیا ۔ ڈیوڈ ویلی  28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ کی ٹیم   نے پہلے  کھیلتے ہوئے  7 وکٹوں پر  105 رنز بنائے جو پی ایس ایل سیون  میں کم ترین اسکور  ہے۔ اسلام آباد  یونائیٹڈ کا بیٹنگ آرڈر  مکمل فلاپ  ہو گیا۔ لیام ڈاسن 22 اور محمد موسی 26 رنز  بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسلام آباد کے پانچ کھلاڑی  ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ ملتان سلطانز کے عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی  قرار پائے۔