Wednesday, May 8, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
February 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے  جواب میں  نو وکٹوں پر 135 رنز بنا  سکی۔ ملتان سلطانز نے  محمد رضوان اور رائلی روسو  کی نصف سنچریوں کی بدولت دو وکٹوں پر 63 رنز بنائے۔ روسو 65 اور رضوان 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ عامر عظمت 33 رنز بنا سکے۔

ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کے  فخر زمان کے علاوہ  کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹہر سکا۔ فخر زمان کی 63 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔ لاہور قلندرز کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ  ہو سکے۔ ملتان کے شاہ نواز دھانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔