Thursday, May 9, 2024

پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
March 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، لاہور قلندرز پی ایس ایل ایٹ کا چیمپئن بن گیا، لاہور قلندرز نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں ملتان سلطانز کو صرف ایک رن سے ہرا کر اپنے اعزاز کا دفاع کردیا، لاہور قلندرز لگاتار دوسری بار پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن ٹیم بن گئی۔

اس سے پہلے ملتان سلطانز کے بیٹرز نے لاہور قلندرز کو باؤلنگ بھلا دی، قلندرز کی گیند نہ گھومی، سلطانز کا بلا رنز اگلتا رہا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6وکٹ کے نقصان پر 200رنز بنائے۔

15 ویں اوور میں قلندرز کی آدھی ٹیم 115 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے دھواں دھار بیٹنگ کی، شاہین آفریدی نے 15 گیندوں پر 44 اور عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ انور علی، احسان اللّٰہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان کے بیٹرز نے قلندرز کے باؤلرز کو گیند کرنا بھلا دیا، وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیلے، رائیلی روسو نے 32 گیندوں پر 52 رنز بنائے، محمد رضوان نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔